Every fourth American says they deleted the Facebook app

ہر چوتھے امریکی نےموبائل سے فیس بک ایپ ڈیلیٹ کر دی ہے

Every fourth American says they deleted the Facebook app
پیو ریسرچ سنٹر نے امریکا میں فیس بک کے استعمال کے حوالے سے اپنا ڈیٹا شیئر کیا ہے۔ پیوریسرچ سنٹر کی ریسرچ ٹیم کے مطابق 26 فیصد امریکی صارفین نے گزشتہ 12 ماہ کے دوران اپنے موبائل سے فیس بک ایپ ڈیلیٹ کر دی ہے۔ فیس بک پر اپنی پرائیویسی سیٹنگ تبدیل کرنے والوں کی تعداد بھی کافی متاثر کن یعنی 54 فیصد ہے جبکہ 46 فیصد کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

پیوریسرچ سنٹر نے یہ اعداد و شمار 29 مئی سے 11 جون تک 5000 صارفین سے جمع کیے ہیں۔ ان میں 42 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ وہ کئی ہفتوں کے وقفے سے بھی اپنا فیس بک اکاؤنٹ چیک کرتے ہیں۔ تقریبا ہر دسویں امریکی صارفین نے فیس بک پر جمع کیا گیا اپنا ذاتی ڈیٹا بھی ڈاؤن لوڈ کرلیا ہے۔

اس سروے میں شامل 18 سے 29 سال کی عمر کے دو تہائی افراد نے اپنی پرائیویسی سیٹنگ کو تبدیل کیا۔
ان میں سے آدھے افراد نے موبائل سے فیس بک ایپ کو ڈیلیٹ بھی کر دیا۔ 65 سال سے زیادہ عمر کے افراد نے اپنی پرائیویسی سیٹنگ کو تبدیل کیا اور ان میں سے صرف 10 فیصد افراد نے اپنے فون سے فیس بک ایپ کو ڈیلیٹ کیا۔ 
ویب سائٹ ری کوڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق بہت سے افراد کے فیس بک چھوڑ جانے کے باوجود 2018 کی دوسری سہ ماہی میں اس کے یومیہ فعال صارفین کی تعداد وہی ہے جو پچھلے سال اس سہ ماہی میں تھی۔
امریکا اور کینیڈا سے فیس بک کے یومیہ فعال صارفین کی تعداد 185 ملین ہے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ صارفین فیس بک کو موبائل سے ڈیلیٹ کرکے ڈیسک ٹاپ پر استعمال کر رہے ہیں۔ا س کی وجہ فون کی بیٹری بچانا بھی ہو سکتا ہے۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ سروے میں شامل افراد نے ویسے ہی فیس بک سے بے زاری کے اظہار کے طور پر موبائل ایپ ڈیلیٹ کرنے کے بارے میں کہا ہو۔

Comments

Popular posts from this blog

Snapfiles

FileHorse